اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی ترک  ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

 ملاقات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دوسری جانب ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

مزید برآں اسحاق ڈار اور یاشار گولر نے علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔