پاکستان
خلاصہ
- ہزارہ: (دنیا نیوز) ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام سرن ویلی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والا سیاح لاپتہ ہوگیا۔
برطانوی سیاح الیگزینڈر موسیٰ مصلیٰ ٹریک سے واپسی پر لاپتہ ہوا، لاپتہ برطانوی سیاح کے بارے میں ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا کہنا ہے سیاح کی تلاش کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مبینہ طور پر راستہ بھٹکنے کے باعث سیاح کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔