الیکشن کمیشن نے تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کردیا

الیکشن کمیشن نے تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو سیاسی جماعتوں سے متعلق مقررہ قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا، دونوں جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت دیگر ضروری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیے مقررہ قواعد کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قانونی تقاضوں کی تکمیل ضروری ہے، مقررہ قواعد پر عمل نہ کرنے کے باعث تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

الیکشن کمیشن نے دونوں سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کردیا۔