چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم 5 ستمبر کو ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گی، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز شرکت کریں گے۔

اجلاس میں علاقائی بنچوں پر کام کرنے والے ججز بھی شریک ہوں گے جس میں عدالتی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالت عالیہ میں زیر التواء کیسوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں ججز کی کارکردگی بھی زیر غور آئے گی، عدالت عالیہ میں زیر التواء کیسز بارے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبے کی ماتحت عدلیہ کے ایشوز بھی زیر غور آئیں گے، سائلین کے مسائل کے حل اور کیس مینجمنٹ پر بھی غور ہوگا۔