سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار

سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار

پولیس نے چالان میں 87 گواہان کو شامل کیا ہے اور چالان میں گل پلازا آتشزدگی میں فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

پولیس چالان میں کہا گیا ہےکہ کے ایم سی، فائربریگیڈ اور سول ڈیفنس کے خلاف کوئی غفلت نہیں پائی گئی، تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت مختلف شواہد حاصل کیے گئے۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق اشیاء میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا، کسی قابلِ اشتعال مائع کے آثار بھی نہیں ملے، بعض اشیاء میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پولیس چالان میں گل پلازا انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور فائر سیفٹی انتظامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جب کہ چالان میں دکانوں اور عمارت میں موجود حفاظتی انتظامات سے متعلق بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پولیس نے چالان مزید قانونی کارروائی اور عدالتی حکم کے لیے عدالت میں جمع کرایا۔