پاکستان
خلاصہ
- رحیم یار خان: (دنیا نیوز) سردار گڑھ کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر میں تصادم کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، حادثے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان شیخ زید ہسپتال کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال میں تاحال طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی اور عیادت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ریسکیو اور انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آنے کی اطلاعات ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔