علاقائی
خلاصہ
- گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں کلاسکے کے قریب دو تیز رفتار مسافر ویگنیں دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئیں۔
خوفناک ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثہ علی پور روڈ کلاسکے کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیوں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس حکام نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں جی ایم سی منتقل کر دیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ امیر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں 18 سالہ نعیم اور 32 سالہ امتیاز مسیح شدید زخمی ہوئے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔