علاقائی
خلاصہ
- ٹنڈو محمد خان: (دنیا نیوز) ٹنڈو محمد خان میں بلڑی شاہ کریم روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں 27 سالہ نوجوان امتیاز خاصخیلی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، حادثے کے بعد کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، کار سوار کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔