شہر قائد میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

شہر قائد میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

واقعہ کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 32اے لیبر سکوائر کے قریب پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون اور زخمی ہونے والے بچے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خاتون کے ورثاء کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔