علاقائی
خلاصہ
- وہاڑی: (دنیا نیوز) ملتان روڈ اڈا چکڑالہ کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہو گیا، جاں بحق شخص کی شناخت شوکت علی کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے خلاف لواحقین نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔