کوٹ ڈیجی میرواہ نہر میں رکشہ گرنے سے چار افراد ڈوب گئے، دو لاشیں برآمد

کوٹ ڈیجی میرواہ نہر میں رکشہ گرنے سے چار افراد ڈوب گئے، دو لاشیں برآمد

عینی شاہدین کیے مطابق  رکشہ گرنے کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آپریشن کا آغاز کردیا، نہر سے مزید ایک لاش نکال لی گئی ہے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

 حکام  نے بتایا کہ گزشتہ رات رکشہ نہر میں گرنے کے باعث 3 بھائیوں سمیت 4 افراد ڈوب گئے تھے، حادثے کے بعد دو بھائی تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ دونوں بھائیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، ریسکیو اہلکار نہر میں لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن کر رہے ہیں۔