وزیراعلیٰ سندھ کی جشن میلاداالنبیؐ پر وزراء کے ہمراہ فیضان مدینہ آمد

وزیراعلیٰ سندھ کی جشن میلاداالنبیؐ پر وزراء کے ہمراہ فیضان مدینہ آمد

وزیر مذہبی امور ریاض حسین شاہ شیرازی، وزیر محنت سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ سندھ دعوت اسلامی سندھ کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ محمد یعقوب عطاری کی دعوت پر فیضان مدینہ پہنچے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے دعوت اسلامی کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کا جشن منانا بڑی سعادت کی بات ہے، میلاد کی محافل سیرت طیبہ ﷺ پر عمل کرنے کی دعوت دینے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی مسلمان اپنی کھوئی ہوئی عظمت واپس حاصل کرسکتے ہیں، اتحادِ امت میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔