خیرپور: ڈمپر تلے کچلے جانے سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

خیرپور: ڈمپر تلے کچلے جانے سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ڈمپر تلے کچلے جانے سے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔