علاقائی
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) کاہنہ میں نشتر کالونی خالق نگر کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی روہی نالہ میں گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تھے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کی لاشیں روہی نالہ سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔