سرگودھا میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

سرگودھا میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

کانڈیوال روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 56 سالہ منظور موقع پر دم توڑ گیا، شاہپور صدر میں نامعلوم تیز رفتار کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 52 سالہ محمد الیاس کو سر پر شدید چوٹ آئی، جس کے باعث وہ دم توڑ گیا۔

حادثات کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ضروری کارروائی مکمل کرکے نعشیں لواحقین کے حوالے کر دیں، حادثات کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔