بہاولنگر میں خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بہاولنگر میں خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ فورٹ عباس روڈ کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے  دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے دوران کراسنگ کرتے ہوئے پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق شخص کی لاش سمیت تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

علاوہ ازیں پولیس بھی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نےتمام شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔