کرائم
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی پولیس کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ ہمک کی حدود میں پیش آیا جب کہ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت حسن رضا کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور ضروری کارروائی کے بعد پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے سے متعلق دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔