کرک میں کھیل کے میدان میں فائرنگ، سب انسپکٹر ایف آئی اے جاں بحق

کرک میں کھیل کے میدان میں فائرنگ،  سب انسپکٹر ایف آئی اے جاں بحق

 ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ مقامی کھیل کے میدان پیش جہاں مسلح افراد نے آتے ہی فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایف آئی اے  کا تھانیدار موقع پر ہی دم توڑ کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والے کی شناخت حمد کے نام سے ہوئی جب کہ  فائرنگ سے ریسکیو اہلکار بھی شدید زخمی ہو گیا، تھانیدار کی لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جب کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔