ملتان: ریلوے لائن کراس کرتے نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

ملتان: ریلوے لائن کراس کرتے نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

حادثہ ممتاز آباد میں پرویز الہٰی پارک کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا، ٹرین راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ ٹریک کراس کرتے ہوئے شخص اس کی زد میں آگیا، حادثے میں تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص کو سر پر شدید چوٹیں اور متعدد فریکچر ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نامعلوم شخص موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا، جائے حادثہ پرریلوے پولیس اور پنجاب پولیس کا عملہ بھی موجود تھا، قانونی کارروائی کے بعد پولیس کی نگرانی میں ڈیڈ باڈی نشتر سرد خانے منتقل کر دی گئی۔