کراچی: بہادرآباد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ، 22 سالہ نوجوان جاں بحق

کراچی: بہادرآباد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ، 22 سالہ نوجوان جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی، جہاں ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے، اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے میں ملوث نامعلوم گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔