علاقائی
خلاصہ
- کھاریاں: (دنیا نیوز) پنڈی سلطان پور کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ پنڈی سلطان پور کے قریب پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، حادثے کے باعث موقع پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
حادثے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی، جبکہ واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو بھی دے دی گئی، پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔