علاقائی
خلاصہ
- دیپالپور: (دنیا نیوز) ہیڈ سلیمانکی روڈ پر کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین کی روبینہ اور نذیراں بی بی کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے۔
پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔