برطانیہ میں فلائٹ آپریشن متاثر، صدر مملکت کی پرواز تاخیر کا شکار

برطانیہ میں فلائٹ آپریشن متاثر، صدر مملکت کی پرواز تاخیر کا شکار

پارٹی ذرائع کے مطابق صدر زرداری کی پرواز برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے روانہ ہونا تھی، تاہم فلائٹ سسٹم کی خرابی کے باعث پرواز مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔

ذرائع نے بتایا کہ فلائٹ سسٹم کی مکمل بحالی کے بعد صدر آصف علی زرداری کی پرواز آئندہ چند گھنٹوں میں روانہ ہوگی، فلائٹ سسٹم میں خرابی کے باعث صدر کے ہمراہ برطانیہ آنے والے عملے کی پرواز بھی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب صدر کے عملے کے بعض ارکان کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہو رہے ہیں، جبکہ عملے کے دیگر ارکان اور سامان ایئرپورٹ روانہ ہوچکے ہیں۔

مزید برآں صدر آصف علی زرداری کا طیارہ لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے ترکی روانہ ہوگا، جہاں سے صدر زرداری بذریعہ ترکی پاکستان پہنچیں گے۔