صدر سے بلاول بھٹو کی طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر پارٹی مؤقف پر ڈٹنے رہنے کا فیصلہ

صدر سے بلاول بھٹو کی طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر پارٹی مؤقف پر ڈٹنے رہنے کا فیصلہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردار کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات آصف زرداری کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں بختاور زرداری بھی شریک ہوئیں، بختاور زرداری کے بچے بھی ہمراہ تھے۔

ملاقات پانچ گھنٹوں تک جاری رہی، بلاول بھٹو کی صدر مملکت سے ملاقات میں پاکستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں فریال تالپور کی تقریر بھی زیر بحث آئی، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور بختاور اپنی رہائش گاہ چلے گئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز لندن میں موجود ہوں، آنے والے دنوں میں صحافیوں سے ملاقات کروں گا۔

صدر مملکت آصف علی زداری اور بلاول زرداری کی ملاقات میں سندھ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔