سندھ اسمبلی کا اجلاس: لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

سندھ اسمبلی کا اجلاس: لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

کمیٹی بل پر ایک ہفتے میں بحث مکمل کرے گی، میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اختیارات اور ذمہ داریاں واضح کی جائیں گی، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور ہوسکے گی۔

نئے منتخب میئر یا چیئرمین کے عہدہ سنبھالنے تک سبکدوش نمائندہ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام جاری رکھے گا، بلدیاتی کونسلوں اور صوبائی محکموں کے درمیان رابطہ کاری بھی بہتر بنانے کی تجویز دی گئی۔

سندھ اسمبلی نے صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا، مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے، جو گاڑی ایک ماہ میں رجسٹرڈ نہیں ہوتی تھی اس پر جرمانہ لگتا تھا، اب شو روم میں کھڑی گاڑی پر چھ ماہ تک جرمانہ نہیں ہوگا۔

صوبائی اسمبلی نے سندھ آبکاری ایکٹ کا ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔