وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی

وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری پر وزیراعظم کا خط اپوزیشن لیڈر کو موصول ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی ملاقات بھی ہوئی ہے، محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کے خط بارے اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو آگاہ کیا، ملاقات میں دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو بھی آگاہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔