این سی سی آئی اے میں نفری کم، وفاقی پولیس کا 23 افسران بھجوانے کا فیصلہ

این سی سی آئی اے میں نفری کم، وفاقی پولیس کا 23 افسران بھجوانے کا فیصلہ

کیپٹل پٹرول، انوسٹیگیشن ونگ، خدمت مرکز اور سیکورٹی ڈویژن سے افسران این سی سی آئی اے بھجوائے جائیں گے۔ سی ٹی ڈی، ون فائیو اور اینٹی کار لفٹنگ سیل سے بھی افسران بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افسران کو این سی سی آئی اے میں نفری کی کمی کے باعث بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھجوائے جانے والے افسران 26 ستمبر کو این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹر پیش ہوں گے۔

این سی سی آئی اے کو نفری کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ این سی سی آئی اے حکام نے اسلام آباد پولیس سے معاونت کی درخواست کر رکھی تھی۔