عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

عمران خان  سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فہرست میں سینیٹر مشتاق احمد خان، کلیم اللہ لونی اور نعیم اسلم گوندل کے نام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا فہرست میں نصیر احمد ستی، محمد بلال انصاری اور شہلا نیازی بھی شامل ہیں، پی ٹی آئی کے نامزد رفقاء کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس کی جانب سے ملاقات کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جیل کے اطراف اور آمدورفت کے راستوں پر سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔