کراچی: پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 4 ملزمان ہلاک، 6 گرفتار

کراچی: پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 4 ملزمان ہلاک، 6 گرفتار

منگھو پیر غازی گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشترکہ کارروائی کی، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل ایف سے تھا، ہلاک دہشت گرد شہر قائد میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ادھر اے وی ایل سی جمشید ڈویژن پولیس کے ساتھ گلشن اقبال نظارت کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا، لیاقت آباد پولیس کے ساتھ تین ہٹی کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب جس کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ شب شاہین فورس گلبرگ سے مقابلے کے دوران زخمی حالت میں فرار ملزم کو عباسی شہید ہسپتال سے گرفتار کر لیا گیا، نارتھ ناظم آباد پولیس نے ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

شاہ لطیف پولیس نے دوطرفہ فائرنگ کے بعد بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، سرجانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہگیر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار اور ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے