پی ٹی آئی لانگ مارچ، اہم رابطے کا انکشاف

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اہم رابطے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق ملاقات ایف 8 میں علامہ ناصر عباس کے قریبی عزیز کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں رابطہ کاری چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی، بیرسٹر گوہر نے علامہ ناصر عباس کو کہا کہ محسن نقوی آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ ناصر عباس نے محسن نقوی سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات سے انکار کیا، جس کے بعد دونوں کی ملاقات ایف 8 میں ہوئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے بارے میں گفتگو ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دیگر معاملات سامنے نہیں آسکے۔