نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات

نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات

 نواز شریف نے ناران میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداران سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقے کی صورتحال اور مقامی مسائل پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔

نواز شریف کو موٹر وے سمیت ناران کے قدرتی حسن کو پہنچنے والے نقصان، سڑکوں کی خراب صورتحال اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے ناران کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کا اعلان کیا۔