جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم زیشان کو پولیس تفتیش کے لیے لے جا رہی تھی کہ راٹھیاں کے قریب ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم زیشان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پانچ روز قبل ملزم زیشان نے اپنے تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔