گجرات میں بارشی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کم سن بھائی جاں بحق

گجرات میں بارشی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کم سن بھائی جاں بحق

عینی شاہدین  کے مطابق منگووال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کم سن بھائی بارشی پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب  گئے اور جانبر نہ ہوسکے۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کی لاشیں گڑھے سے نکال لیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ عبدالرحمن اور 3 سالہ محمد شافع کے نام سے ہوئی ہے، دونوں بھائی کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں گر گئے۔

دوسری جانب دونوں کم سن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر  ہر آنکھ اشکبار تھی اور علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔