احتجاج، دھرنے جاری، حافظ نعیم الرحمان کا لیوی ختم کرانے تک پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

احتجاج، دھرنے جاری، حافظ نعیم الرحمان کا لیوی ختم کرانے تک پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے کہنے پر لانگ مارچ کو روکا ہے، وزیراعظم وطن واپس آئیں گے تو ان سے ملاقات ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی احتجاج میں بیٹھی ہے، گھر نہیں گئی، وعدہ کرتا ہوں لیوی کو ختم کرائے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کا اپنا اور ہمارا اپنا ایجنڈا ہے، حکومت کو تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ریلیف دینے کا کہا ہے۔