خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل

خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آرٹیکل 232 کے تحت گورنر راج لگانے کے حوالے سے غور کر رہے ہیں۔

بیرسٹر عقیل ملک کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے اندر گورننس کے ایشوز ہیں، صوبے کے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد جانے کا نہیں بلکہ اقتدار سے جانے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں انتشار نہیں پھیلانے دیں گے، تحریک انصاف ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہے، یہ سیاسی لوگ نہیں ہیں، انتشار پھیلاتے ہیں۔