پاک سعودی دوستی کے لازوال رشتے کو خراج تحسین، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

پاک سعودی دوستی کے لازوال رشتے کو خراج تحسین، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

خوبصورت دھن پر مبنی نغمہ اردو اور عربی دونوں زبانوں میں پیش کیا گیا ہے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کی دوستی، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار کا پیغام دیا گیا ہے۔

نغمے میں پاک سعودی دوستی، مشترکہ دفاعی معاہدے اور برادرانہ تعلقات کو نمایاں کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط کی عکاسی کی گئی ہے۔

ایک دوجے کے دل و جان کی دھن اور بولوں میں پاک سعودی دوستی کے ساتھ امن کے عزم اور مشترکہ اقدار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ پاک سرزمین سے ارضِ حرم تک قائم مضبوط اور دیرینہ برادرانہ رشتے کی ترجمانی کرتا ہے۔