خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ریلیف سکیم پر اہم اجلاس ہوا، ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں سکیم کے نفاذ اور عوام تک رسائی بڑھانے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، کم آمدنی والے طبقات کے لیے خصوصی فیول ریلیف سکیم مکمل ڈیجیٹل نظام کے تحت جاری ہے۔
.jpg)
شرکا کو پٹرول پمپس پر رجسٹریشن، ڈیجیٹل نظام اور عملی مسائل پر بریفنگ دی گئی۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ حلقوں میں مستحق افراد تک معلومات کی فراہمی اور اُن کے سکیم سے مستفید ہونے میں معاونت کی جائے، عوامی آگاہی مہم اور سہولت کاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) September 23, 2026
حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سکیم کا مؤثر نفاذ اور اہل شہریوں تک ریلیف کی یقینی رسائی اولین ترجیح ہے، حکومتی اداروں، پٹرول پمپس اور عوامی نمائندوں کے مابین روابط کو مزید بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے پٹرول سبسڈی کا فائدہ اہل شہریوں تک پہنچانے میں فعال کردار ادا کریں۔
اجلاس میں اراکین اسمبلی نے اپنے علاقوں کے مسائل اور تجاویز بھی اجلاس کے سامنے رکھیں۔