اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، ژالہ باری

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، ژالہ باری

محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی، بٹگرام کے علاقے کنڈالائی میں کلاؤڈ برسٹ، سیلابی ریلے سے 15 گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے چار سالہ بچے کی لاش مل گئی، سات سالہ بچی کی تلاش جاری ہے، اورکزئی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

صوابی شہر اور گردو نواح میں بھی بارش ہوئی، ہری پور سمیت تحصیل خانپور اور تحصیل غازی میں بارش ہوئی، متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔