نواز شریف کا نومنتخب صدر آزاد کشمیر سے رابطہ، ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر زور

نواز شریف کا نومنتخب صدر آزاد کشمیر سے رابطہ، ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر زور

میاں نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور کابینہ کے ارکان ایک ٹیم کی صورت میں مل کر آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ساتھ لے کر آزاد کشمیر آئیں گے تاکہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت ان کے وژن اور رہنمائی کے مطابق عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔