پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 27 ستمبر کا فیصلہ بھی واضح تھا، 4 اکتوبر کا بھی واضح ہے، کوئی وجہ نظر نہیں آرہی کہ 4 اکتوبر کی تاریخ کو بدلیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم انتشار نہیں چاہتے، چاہتے ہیں ہاتھوں میں پھول لے کر آئیں، سیاسی جماعت ہراول دستہ اور قوم تبدیلی لاتی ہے، فیصلہ قوم نے کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کام پرامن جدوجہد کرنا ہے، مذاکرات سے متعلق اختیار محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ہمیں عدالت سے کوئی انصاف ملے گا، اگر یہ گورنر راج لگاتے ہیں تو پھر فیصلہ عوام کو ہی کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں، کسی سفید کاغذ پر کالے لفظ لکھے جاسکتے ہیں۔