احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، آئینی اور قانونی حق استعمال کر کے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کریں گے۔

اپنی گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انتشار پھیلانے کیلئے اسلام آباد نہیں آ رہی، ہم بانی پی ٹی آئی کا علاج اور رہائی چاہتے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی اور حکومت کے رابطوں سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے علم میں نہیں کوئی بیک چینل کام کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔