پاکستان
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ اور اس کے امن و ترقی کے ایجنڈے کیلئے پاکستان کے قائدانہ کردار اور بھرپور حمایت کو سراہا، خصوصاً سلامتی کونسل کے موجودہ رکن کی حیثیت سے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور شراکت کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر تعیناتی پر سفیر عاصم افتخار احمد کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے دور میں سیکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم کی جانب سے ملنے والی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ان کی شاندار قیادت اور کثیرالجہتی، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کیلئے اصولی وکالت کو سراہا۔