پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں سعودی عرب میں جاری حج انتظامات اور مختلف سہولیات کے حصول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری اور حج ونگ کے افسران نے شرکت کی، جبکہ سعودی عرب سے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ عارف اسلم راؤ اور دیگر افسران نے آن لائن شرکت کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی ٹائم لائنز کے مطابق تمام سہولیات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ عازمین حج کو معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔