پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن کی مدت 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔
کابینہ کو بریف کیا گیا کہ کمیشن نے اب تک وسیع پیمانے پر کارروائی کی، درجنوں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرنے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے مزید مہلت دی گئی۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری ہوا تھا جبکہ کمیشن نے 27 اگست کو کام کا آغاز کیا تھا۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے 1 ماہ میں کارروائی مکمل کرنے کا کہا تھا۔