قدرتی آفات سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت مزید مضبوط بنائی جائے: اسحاق ڈار

قدرتی آفات سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت مزید مضبوط بنائی جائے: اسحاق ڈار

چیئرمین این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات کی نگرانی، پیشگی وارننگ اور تیاری میں این ای او سی کے کردار پر بریفنگ دی، این ڈی ایم اے کے نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی منصوبے اور گلوبل ریزیلینس ہب کے قیام کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی ملکی صلاحیت مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آفات کے بعد ردعمل دینے کے بجائے پیشگی وارننگ اور بروقت تیاری پر زیادہ توجہ دی جائے، انہوں نے طے شدہ منصوبوں پر موثر اور مربوط انداز میں عمل درآمد پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے شرکت کی۔