پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران سید عباس عراقچی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا کرے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف کا ہمدردانہ اور مخلصانہ جذبے کے اظہار اور مشکل وقت میں ان کے غم میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔