پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیلئے چندہ مہم کا آغاز ہوگیا، کارکنوں کی جانب سے چندہ دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی چندہ مہم میں شریک ہوئے، اس موقع پر کارکنان چندہ ڈالنے میں مصروف رہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومتی مذاکرات کے بارے میں ابھی تفصیلات نہیں ملیں، مطالبات کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو آگاہ کر رکھا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر پشاور پہنچ رہے ہیں، آج رات میڈیا کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔