مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری

مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری

دنیا نیوز کے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مشکلات آئیں گی لیکن مذاکرات کو جاری رہنا چاہیے، بہت بڑا طبقہ ہے جو نہیں چاہتا مذاکرات ہوں، مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے بانی سے موجودہ قیادت کے بجائے سینئرز کی ملاقات کرائی جائے، بانی سے وہ لوگ ملاقات کریں جو ان سے فرینک ہوں۔

فواد چودھری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کاؤنٹر آرگومنٹ نہیں کرسکیں گے، حکومت میں بھی دو گروپ ہیں، حکومت کا ایک گروپ مذاکرات جبکہ دوسرا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کا رول بڑا پازیٹو ہے، مذاکرات کے حوالے سے بھی محسن نقوی نے بڑا رول ادا کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ماحول بنایا جائے، پہلے ورکرز کی رہائی اور اڈیالہ کے قیدیوں کو علاج کی سہولت دی جائے، اس اقدام سے ماحول بہتر ہوجائے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کو آگے لے کر چلنا چاہیے۔