توہین عدالت کیس: ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

توہین عدالت کیس: ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

عدالت نے ہدایت کی کہ آپ دو مقدمات درج کرنے کی وجوہات داخل کریں، جسٹس عبہر گل خان نے محمد خان بھٹی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس ہے؟ عدالتی حکم پر عمل ہوا یا نہیں؟، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے ریکارڈ فراہم کر دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے عدالتی پر عمل نہیں کیا بلکہ دو مزید دو ایف آئی آرز درج کردیں، اس کا مطلب ہے آپ نے مان لیا کہ آپ نے توہین عدالت کی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے بعد دو ایف آئی آر کیوں درج کیں، آپ سوموار تک تفصیلی جواب دیں۔

یاد رہے کہ محمد خان بھٹی نے 2023 میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود اینٹی کرپشن حکام ہراساں کررہے ہیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔