خلاصہ
- نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی کی ایما پر سیاست زدہ بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام ہوگیا۔
بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی کے فالس فلیگ آپریشن میں پاک فوج کے اہلکار کو شہید کرنے کا گمراہ کن دعویٰ مسترد کر دیا، سینئر بھارتی صحافی اور دی پرنسپل انڈیا کے ایڈیٹر اجے شکلا نے بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خفیہ ایجنسیوں، عدالتوں اور فوج جیسے ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ، پہلگام، پٹھان کوٹ سمیت متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگا کر اس کا سیاسی فائدہ حاصل کیا گیا، پہلگام فالس فلیگ پر بھی پارلیمنٹ میں بحث کی بجائے فرضی انکاؤنٹرز میں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔
اجے شکلا نے کہا کہ اس بار مقبوضہ کشمیرمیں سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی شہادت کا ڈرامہ رچایا گیا، جس سے بھارت کو ہزیمت کا سامنا ہوا، بھارت کے پاس کسی چیز کے ثبوت نہیں اگر ہوتے تو عالمی فورمز پر رکھے جاتے جو کہ نہیں رکھے گئے۔
بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ یہ سب فالس فلیگ آپریشنز وزیراعظم آفس میں بیٹھا اجیت دووال کروا رہا ہے، بھارتی میڈیا اجیت دووال کی ایما پر جھوٹی خبریں اور من گھڑت بیانیے چلاتا ہے۔
بھارتی عوام مودی کے سیاسی مفاد کیلئے فالس فلیگ آپریشنز اور افواج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے ہتھکنڈے کو پہچان چکے ہیں۔